10

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کیسے کم ہو گی؟

سینیٹ میں قائد ایوان اور  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا طریقہ بتا دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی سینیٹ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے پر حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق معاہدہ کیا وہ کہاں ہے؟

سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں تیل نکلتا ہے وہاں بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں تیل نکل آئے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ اوگرا نے تو بہت زیادہ قیمت بتائی تھی، حکومت نے کم سے کم اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی، قومی اسمبلی میں قانون سازی کے وقت سیٹیاں بجائی جاتی ہیں، جلد وزیر خزانہ کو سینیٹر بنانے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں