97

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بارش کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پر پرفباری متوقع ہے ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پربارش ہوئی۔ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لیہہ00،بابوسراوراسکردومیں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں