51

مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کاکہناتھا کہ مولاناتنویر الحق تھانوی کے مشکور ہیں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی ،ان کاکہناتھا کہ ڈالر کی قیمت نیچے آرہی ہے ،معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،کورونا کے معاملات کو جس طرح وزیراعظم نے سنبھالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

مولانا تنویر الحق تھانویکاکہناہے کہ یہ 60 گزکا کمرہ میرے والد کی سیاست کاگواہ ہے،یہاں عمران خان بھی آئے تھے، اللہ نے عمران خان سے کہلوایاہے کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان ہمارے لئے ایک تحفہ ہے ،عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا،عمران خان ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں