91

مولانا طارق جمیل کو اجرک کا تحفہ لیکن کس نے دیا؟ پیغام جاری کردیا

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کو صوبہ سندھ کی ثقافت ’اجرک‘ تحفے میں مل گئی۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سفید لباس کے ساتھ سندھ کی ثقافت ’اجرک‘ لی ہوئی ہے۔اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے آپ کو جاننا ساری حکمت کا آغاز ہے،  ’اجرک‘ ہماری سندھی ثقافتی شال ہے، اُنہیں اُن کے ایک سندھی دوست نے تحفے میں اجرک دی ہے۔

 مولانا طارق جمیل نے صرف ایک گھنٹہ قبل ہی یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کے اس نیک اقدام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں