97

مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کر دیا گیا۔

ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقربب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جبکہ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔

تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنیٰ پڑھے۔

خیال رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں