92

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ، علاج جاری

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے، ان کا اسلام آباد میں رہائشگاہ پر علاج جاری ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مسلسل بخار کے باعث ڈرپ لگائی گئی ہے، ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان چند دنوں سے علیل ہے ،پہلے وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر علاج کراتے رہے ہیں ،دو تین روز قبل وہ ڈی آئی خان سے اسلام آباد منتقل ہوئے جہاں ان کا علاج جاری ہے، مولانا فضل الرحمان نے علالت کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں