18

میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کے الزام میں 5 افراد گرفتار

لاہور: پولیس نے اداکارہ میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  پلازے پر قبضے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق میاں شاہد نامی شخص اور اس کے ساتھیوں نے پہلے پلازہ کرائے پر لیا اور بعدازاں پلازے کے جعلی کاغذات بنائے اور اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ادکارہ میراکی والدہ کے غالب مارکیٹ میں پلازے پر قبضےکے الزام میں 5 افراد گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے آٹومیٹک رائفل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں