43

میکسیکو میں میٹرو اوور پاس پل کا حصہ گرنے سے 20افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں میٹرو اوور پاس کا جزوی حصہ گرنے سے بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ،حادثے میں 70سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

انگریزی جریدے دی سن کے مطابق میکسیکن ٹیلیوژن پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ٹرین ہوا میں لٹک رہی ہے جبکہ اوور پاس نیچے کاروں سے ٹکرا رہا ہے ۔ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ زخمیوں کی تلاش کر رہاہے اور فائر فائٹرز امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

میکسیکو سٹی کی میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سہارا دینے والا بیم اپنی جگہ چھوڑ گیا جس کے باعث ٹرین گر گئی،میئر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،ہم جلد ہی مزید معلومات دیں گے ۔

شہر کی رسک مینجمنٹ ایجنسی اور شہری دفاع کی ایجنسی نے ابتدائی طور پر تین افراد کی ہلاکت اور 70زخمیوں کی اطلاع دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں