112

نازیبا تصاویر بنانےپرخاتون نے لڑکے کی درگت بناڈالی

نوکری کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے معاملہ پر خاتون نے احاطہ عدالت میں لڑکے کی درگت بنا ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق   زاہد نامی شخص خاتون سے معافیاں مانگتا رہا مگر معافی نہ ملی ،خاتون نے جم کر پٹائی کی۔ خاتون نوکری کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے شخص پر گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتی رہی، لڑکے  نے نوکری کا جھانسہ دیکر نازیبا تصاویر بنائیں،  ایک سال تک مجھے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا رہا ۔خاتون نےموقف اختیار کیا کہ اس شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ،اب مجھے بلیک میل کر رہا ہے سائلین اور وکلا نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں