77

نوشہرہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو بہن کے ساتھ ملکر زندہ جلادیا

وشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد جلادیا  جس سے خاتون دم توڑ گئی۔

ڈی پی او  نوشہرہ کے مطابق اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگادی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی،گزشتہ روز گھر والوں نے راضی کرکے سسرال بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں