9

نیب نے سکھر میں 285 نیب زدہ سرکاری افسران کی فہرست عدالت میں پیش کردی



نیب زدہ سرکاری افسران کو پوسٹنگ دینے سے متعلق کیس میں نیب سکھر نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

نیب کی رپورٹ میں مختلف محکموں کے 285 افسران کے نام شامل ہیں جن میں نیب کو رضا کارانہ طور پررقم واپس کرنے والے، پلی بارگین کرنے والے، ریفرنس میں نامزد، سزا یافتہ اور اپیل کنندہ افسران بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رقم رضا کارانہ واپسی کرنے والے گریڈ 19 سے 17 کے 10 افسران بھی فہرست میں شامل ہیں جب کہ  پلی بارگین والے سرکاری افسران میں گریڈ 17 اور18 کے 53 افسران شامل ہیں، پلی بارگین والے سرکاری افسران مختلف عہدوں پرتعینات تھے۔

نیب سکھر کی رپورٹ کے مطابق نیب کیسز کا سامنے کرنے والے گریڈ 18، 19، 20 کے 222 افسران شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں