25

نیب والے ایسے نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں جس پر نیب قاتلانہ حملہ کرچکی ہے,مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب والے ایسے نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں جس پر نیب قاتلانہ حملہ کرچکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مریم نواز شریف نے نیب کی جانب سے  جاری کردہ پریس ریلیز کی تصویر شیئر کی جس میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے علاقے کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔مریم نواز نے نیب کی اس پریس ریلیز پر اپنا تبصر ہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب والے ایک ایسی نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں جس پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں