53

نیب کانوازشریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

ومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جائیدادیں فروخت کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی ہے جسے نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں جمع کروائیں گے۔ نیلا م کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاونڈری، حدیبیہ پیپرمل ،بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرزبھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی، 110ایکڑ پرمشتمل فش فام ،مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں بھی نیلام کی جائیں گی۔نوازشریف کے 3فارن اکاو¿نٹ اور 5پاکستانی اکاونٹ میں موجودرقم 6 لاکھ 12 ہزارروپے بھی قومی خزانے میں منتقل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں