79

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے 91.367 ارب روپے کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ڈسکوز کے مالی سال 20-21 کی پہلی اور دوسری کواٹر ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اتھارٹی کا فیصلہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد قابل اطلاق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں