10

واٹس ایپ کوایک ساتھ 4 ڈیوائسزپراستعمال کریں


واٹس ایپ اپنے صارفین کو ویب ، ڈیسک ٹاپ اور پورٹل کے لیے بیٹا فیچر آزمانے تک جلد رسائی دے رہا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اب آپ اپنے فون کو کنیکٹ کیے بغیر4 منسلک ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

تاہم ، اس نئے ورژن کی کچھ حدود ہیں۔ اگرچہ آپ ایک سے زیادہ ڈیوائسزپرواٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ایک وقت میں صرف ایک فون کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

صارف کواپنا اکاؤنٹ رجسٹرکرنے اورنئی ڈیوائسز اپنے فون سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہے، موبائل فون 14 دن تک استعمال نہ کیے جانے کی صورت میں ان ڈیواسز کا لنک منقطع ہوجائے گا۔

وہ فیچرزجو اس سہولت کو سپورٹ نہیں کرتے
اگرآپ کی پرائمری ڈیوائس آئی فون ہے توآپ کی جانے والی چیٹ کو دیگرڈیوائسز سے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔
واٹس ایپ کا بہت پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پیغامات یا کالز نہیں بھیجی جائیں گی۔
بیٹا ٹیبلٹس پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔
آپ منسلک ڈیوائسزپرلائیولیوکیشن نہیں دیکھ سکتے

واٹس ایپ بیٹا جوائن کرنے کا طریقہ

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کریں۔ ملٹی ڈیوائس بیٹا میں شامل ہونے کے بعد آپ کو منسلک ڈیوائسز کو دوبارہ لنک کرنے کی ضرورت ہے۔

اینڈرائیڈ
واٹس ایپ کھولیں۔
لنکڈ ڈیوائسز پرجائیں۔
ملٹی ڈیوائس ‘بیٹا’ منتخب کریں۔
اس کے بعد جوائن بیٹا منتخب کریں۔

آئی فون
واٹس ایپ کی سیٹنگز پرجائیں۔
لنکڈ ڈیوائسز منتخب کریں۔
ملٹی ڈیوائس بیٹا منتخب کریں۔
جوائن بیٹا کا آپشن منتخب کریں۔

آپ لیو دی بیٹا آپشن پرکلک کرکے کسی بھی وقت بیٹا کا استعمال کرنا چھوڑسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں