42

وزیراعظم آج نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ جلوزئی نوشہرہ میں کم آمدنی والے افراد کے لئے جلوزئی ہاوسنگ سکیم نوشہرہ کا آغاز کریں گے۔دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم پشاوردرہ آدم خیل سڑک کی بحالی و بہتری کے منصوبے کا آغاز اور چترال،بونی،مستوج اورشندور سڑک کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم حیات آباد پشاور میں جسمانی طور پر مفلوج افراد کے بحال شدہ مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں