134

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا

کپتان کا فیلڈنگ بدلنے کا فیصلہ، وفاقی وزرا کی ردوبدل کیساتھ کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ جس کا اعلان آج شام تک متوقع ہےوزارت اطلاعات، توانائی، پیٹرولیم، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ بعض وزرا کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے ان کی جگہ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے.

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کے ساتھ ساتھ اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جانے کے آپشن پر بھی غور ہورہا ہے۔

خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے، شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم یا ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنایا جائے گا.

سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کے نام کے سامنے دستخط کرنے کی غلطی کرنے والے شہریار آفریدی سے کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے کر فخر امام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب سے توانائی اور پٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ تمام فیصلوں کا اعلان وزیراعظم آج شام تک کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں