114

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 22 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرکاری اداروں کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ چیئرمین پی آئی اے سی ایل بورڈ کے تقرر کی منظوری دے گی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بھی غورہوگا۔ پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائےگی۔ این آئی ایچ کے ای ڈی کی ترقی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائےگا۔ نیپرا کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

کووڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری بھی متوقع ہے۔ کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی۔ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ کابینہ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں