120

وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

 وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل سہ پہر وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف ا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اور لیگی صدرکے کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر ہدایات بھی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں