37

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مؤخرکردی، شہبازگل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے پیٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہےکہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لیے وزیراعظم نے اس سمری کو مؤخر کردیا  ہے۔

شہبازگل کا کہنا ہےکہ  حکومت اس وقت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لےگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں