137

وزیراعظم کا کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال روزبہ روزخراب تر ہو تی جارہی ہے جبکہ آکسیجن کا بھی شدید بحران جاری ہے ، شدید مشکلات میں گھرے ہوئے بھارت کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ کورونا وائر س کی خطر ناک لہر کا سامنا کرنے والی بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ، بھارت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، انسانیت کو درپیش اس عالمی وبائی مرض سے مل کر لڑنا ہو گا ۔

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ساڑھ تین لاکھ کے قریب کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ 2600 سے سے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ، بھارت کیسز میں شدیداضافے کے باعث ملک میں آکسیجن کی شدید شارٹیج کا سامنا بھی کر نا پڑ رہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں