55

وزیرا عظم عمران خان سے وزیرا علیٰ عثمان بزدارکی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان رائےونڈ میں ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدایوان وزیراعلیٰ پہنچے جہاں انہیں پنجاب میں رمضان کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیاسی امورکے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ ملکی معاشی ترقی اوراستحکام کوعالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں،غریب آدمی کوچھت اورسہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کورونا سے بچاو¿کیلئے ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنرپنجاب چوہدری سرورنے بھی ملاقات کی ہے جس میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں