55

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا برلن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر محمد فیصل اور سفارتخانے عملے نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قونصلر سیکشن سمیت سفارت خانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل ترجیحات کا حصہ ہے اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں