161

وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا میں ہاﺅسنگ منصوبے کا آغاز کریں گے، فواد چوہد ری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد اور لاہور کے بعدآج سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انشااللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں