99

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار چینی مافیا کے خلاف سرگرم، صوبائی وزرا کوا ہم ٹاسک دے دیا

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف سرگرم، وزیر اعلیٰ نے لاہورسمیت تمام ڈویژن میں وزراکوچینی کے نرخوں کی مانیٹرنگ کرنے کاٹاسک د ے دیاہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ چینی کے سٹاک سے متعلق روزانہ رپورٹ پیش کریں اور ماہ رمضان اور اس سے پہلے بھی چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھی جائے۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ عام آدمی کے حقوق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کوغریب عوام کااستحصال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں