134

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا فیروز پور فیکٹر ی میں آ گ لگنے کا نوٹس

 وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے فیروز پور روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے آ گ پر قابو پانے کے لئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ داراے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں۔وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقع کی تحقیات کا حکم جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کریں اور آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

خیا ل رہے کہ لاہور میں فیروز پور روڈ پر فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جو آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔متاثرہ فیکٹری میں الیکٹرانکس کے آلات تیار کئے جاتے ہیں ،ریسکیو ذرائع کے مطابق بظاہر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں