62

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں 15 روزہ اسپیشل صفائی ستھرائی مہم کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں 15 روزہ اسپیشل صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے گی، کوڑا کرکٹ کو اٹھایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی نگرانی میں صفائی ستھرائی مہم کو مانیٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق آج اتوار کے روز ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پارکوں، اہم شاہراہوں، گلیوں، محلوں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ کو اٹھوا کر ڈمپنگ سائٹ پر بھیجا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں