143

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

یوم پاکستان پریڈ کے چار روز بعد کورونا کا شکار ہونے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے وبا کو شکست دیدی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،پرویزخٹک کاکہناہے کہ صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے چار روز بعد صدرمملکت عارف علوی اور وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ صدر مملکت کی اہلیہ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں