80

وسیم اکرم کا کورونا کے شکار سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دلچسپ مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا میں مبتلا بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےمشورہ دیا کہ ہسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے محض 16 برس کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے بہترین بولرز کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ مجھے امید ہے کہ آپ  کورونا کو بھی چھکے کی مانند باہر پھینکیں گے،دعا ہے آپ جلد صحت یاب ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ آپ ہسپتال میں سٹاف کے ہمراہ 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں تو بہت اچھا ہوگا، اور مجھے بھی تصویر ضرور بھیجئے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونےکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں