97

وہ پاکستانی اداکارہ جس نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

  معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی تھی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی تھی، خط کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں