57

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو ویڈیو لیک ہونے کا خوف، دوست کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

سب کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاک گرل کو اپنی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا۔ ٹک ٹاک سٹار نے سائبر کرائم سے رابطہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست عائشہ نے ان کے ضروری دستاویزات چوری کر لئے ہیں اور اب ان کو بلیک میل کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی دوست اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بلیک میل کر رہی ہے۔ ان کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے۔ٹک سٹار کا مزید کہنا ہے کہ ان کی دوست عائشہ پہلے بھی دو مقدموں میں ملوث ہیں اور جیل کاٹ چکی ہیں۔ حریم شاہ نے اپنی دوست کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں