104

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوانیوگنی کا عمان کو فتح کیلئے 130 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاپوا نیو گنی نے میزبان عمان کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

پاپوا نیوگنی کے دونوں اوپنرز کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور صفر پر مہمان ٹیم دونوں وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس مرحلے پر کپتان اسد والا کا ساتھ دینے چارلس امینی آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب چارلس 37 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

پاپوا نیوگنی کے کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کرائی تو اس مرحلے پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مہمان ٹیم 150 رنز تک بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن ذیشان مقصود کے تباہ کن اسپیل نے پاپوا نیو گنی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

102 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف 56 رنز بنانے کے بعد کلیم اللہ کی دوسری وکٹ بنے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اس کے بعد ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب پاپوا نیوگنی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

آخری چھ اوور میں پاپونی گنی نے چھ وکٹیں گنوائی اور صرف 27رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 20 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ بلال

خان اور کلیم اللہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود 9ویں اور 10 ویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2007ء میں پاکستان کی کارکردگی پر ایک نظر

مسقط میں کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد اسی میدان میں

دوسرا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی۔

خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو عالمی ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم یو اے ای پہنچی تھی۔

پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کے آغاز سے قبل دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز سے 18 اکتوبر کو ہو گا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں