43

پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی غلطیاں ہوئیں، غلط فیصلے پر اکثر سوچتا رہتا ہوں ، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے بڑی غلطیاں ہوئیں ، غلط فیصلے پر اکثر سوچتا رہتا ہوں کہ فلاں کی جگہ کسی اور وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کی ترقی اور اس کے حسن کو دنیا تک پہنچانا میرا خواب ہے ، گلگت میں سیاحت کے بہت مواقع موجود ہیں ، سوئٹزر لینڈ 60سے 80ارب ڈالرز سالانہ سیاحت سے کماتا ہے جبکہ ہماری مجموعی برآمدات 25ارب ڈالر زکی ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی بھی تسلیم کرتے ہیں کہ گلگت سے حسین کوئی خطہ نہیں ،ہمارے حکمرانوں نے اسے نظر انداز کئے رکھا اور چھٹیاں گزارنے کیلئے لندن کا رخ کرتے رہے ۔ گلگت کی خوبصورت نے مجھے ہمیشہ مسحور کر کے رکھا،ناکافی وسائل ہونے کے باوجود گلگت کیلئے ترقیاتی پیکیج دینے پر اسد عمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جی بی میں سیاحت میں ترقی ہو گی تو ملک کا فائدہ ہوگا، ٹور انڈسٹری کے فروغ کیلئے قرضے دیے جائیں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہے ، جس ملک میں انصاف قائم نہ ہو وہ کبھی عظیم نہیں بن سکتا، ہماری نیب بیس سال سے چل رہی ہے ، کیا کرپشن کم ہوئی ،صرف ہماری حکومت میں نیب نے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں ،اقتدار میں آکر لوگ پیسہ بنا کر ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں، پیسہ چوری کر کے باہر بھیجنے والے بہت بڑے غدار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں