79

پاکستان، عراق کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، شاہ محمو د قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخی، مذہبی، اور تہذیبی اقدار پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے عراقی ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وباکے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر ہیں۔ پاکستان اور عراق کے مابین، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں