62

پاکستانی اداکار سمیع خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

پاکستان کے معروف اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے دی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹا گرا م اکاوئنٹ پر قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔

سمیع نے مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاءسے نوازے، آمین۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں