147

پاکستانی کوہ پیماوں نے دنیا کی دسویں اونچی چوٹی اناپورنا سر کر لی

پاکستانی کوہ پیماوں نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کر لی ۔ نیپال میں واقع اناپورنا چوٹی آٹھ ہزار 91میٹر بلند ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الپائن کلب پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے چوٹی سر کرنے پر پاکستانی کوہ پیماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ ہزار 91 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنا ایک شاندار کامیابی ہے ، ہمیں کوہ پیما سرباز خان ، جوشی اور ان کی ٹیم پر فخر ہے ۔

دونوں کوہ پیما اناپورنا چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں