
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 797 لاہور سے ٹورنٹو جار رہی تھی ، بوئنگ طیارہ اپنی منزل ٹورنٹو ایئر پورٹ کے قریب پہنچا تو برفباری شروع ہو گئی اور مسافر طیارہ برفباری میں پھنس گیا ، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ٹورنٹو ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا ، لینڈنگ کے بعد عملے نے رن وے کو ہنگامی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے کلیئر کیا ۔