93

پاکستان اور امریکا کا تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ امریکا کی سفیر اور نمائندہ برائے تجارت سے ملاقات ہوئی ،پاکستان اور امریکا کے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشیر تجارت نے کہا کہ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک کے تحت بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی تیاری اور ترقی پذی ممالک کو تقسیم کرنے پر بھی بات ہوئی ۔پاکستان اور امریکا نے تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں