25

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، سیریز میں ایک صفر کی برتری سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے، کپتان بابر اعظم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

شاہین دوسرے ون ڈے میں آج پھر پروٹیز کے خلاف اڑان بھرنے کو تیار، ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں