122

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو گیارہ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے، گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

میزبان ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کیلئے سردھڑکی بازی لگانے کو تیار ہے، زمبابوین بلے باز کریگ ایروین زخمی ہونے کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے، انکی جگہ تریسائی ماساکاندا اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں