22

پاکستان اور کویت ایک دوسرے کے ساتھ ویزے کا مسئلہ حل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان اور کویت ایک دوسرے کے ساتھ ویزے کا مسئلہ حل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورکویت نے ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الصباح نے ملاقاتیں کیں،جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے ان کو دوبارہ تقرری پر مبارک پیش کی۔ملاقات کے بعد شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تجارت بڑھانے اور طویل عرصہ سے حل طلب ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا،کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

کویتی وزیرخارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی ہدایت پرپاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے آیاہوں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرکویتی امیرکاپیغام پاکستانی قیادت کوپہنچایا، خطے میں پاکستان کااہم کردارتسلیم کرتے اور تمام شعبوں میں تعاون کونئی جہت دیناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا مسائل کے حل پرمثبت بات چیت ہوئی، کوروناکے دوران پاکستان نے کویت کی بھرپورمدد کی، دونوں ممالک کے تاجرسرمایہ کاری کابھی جائزہ لیں گے ، پاکستان اورکویت کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں،عراقی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور ساتھ دیاتھا،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اچھی پالیسیاں بنائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں