233

پاکستان جرنلسٹس کلب یونان کے بانی رکن یوسف چوہدری انتقال کر گئے

پاکستان جرنلسٹس کلب یونان کے بانی رکن یوسف چوہدری انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے یونان اور سپین کے صحافتی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وہ یونان اور سپین میں سالہا سال سے صحافتی خدمات ادا کرنےکے ساتھ ساتھ سماجی معاملات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ یوسف چوہدری ان دنوں گجرات پاکستان چھٹیوں پر تھے کہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان احسان اللہ خان سمیت عہدیداران و اراکین نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یوسف چوہدری کی صحافتی خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری جرنلسٹ کلب جناب خالد مغل نے کہا کہ یوسف چوہدری کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے انتھک صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان جرنلسٹس کلب کے اراکین نے آئندہ ہفتہ کو مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

یونان (احمد بشیر سے).

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں