74

پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ ہوا جس کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا۔ ہمارے دور میں ایسے واقعات ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی رنگ دیا۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سویت یونین امریکہ کے بعد دوسری بڑی طاقت تھی اور سویت یونین میں معاشی تباہی آئی تو کوئی روک نہ سکا۔ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے اور ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اس لیے حالات کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے 3 سال کے دوران معاشی غلطیاں کی ہیں۔ کورونا مارچ 2020 میں آیا لیکن اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں۔ دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے لیکن پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں