83

پاکستان میں تیار کورونا ویکسین پاک ویک کو عام استعمال کی اجازت مل گئی، ذرائع

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی سطح پر تیار کی گئی ویکسین پاک ویک کو عام استعمال کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی آے آر وائی نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ پاک ویک کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا، سرٹیفکیٹ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیک نے جاری کیا۔ذرائع کے مطاب قپاک ویک کورونا ویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہو گی ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 20 ہزار 540 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہو چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں