92

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 43 منٹ پر محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اورگہرائی 169 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں