100

پاکستان میں سوشل میڈیاپرعارضی پابندی

 پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹ بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پر دن گیارہ بجے سے سہہ پہر تین بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  انسٹاگرام ، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دن گیارہ بجے سے شام تین بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی؟ بعض ماہرین کاکہناہے کہ تجرباتی بنیادوں پر یہ پابندی لگائی گئی تاہم حکومت کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

سیکیورٹی ماہرین کاکہناہے کہ گزشتہ دنوں سے ملک میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کی پابندی عائد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں