29

پاکستان میں 40 فیصد آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے، طبی ماہرین

 پاکستان میں 40 فیصد آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد سردیوں کی دھوپ سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان میں 40 فیصد آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے، قوت مدافعت میں کمی کیساتھ ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد کا بڑا سبب ہے، خواتین وٹامن ڈی کی کمی سے سب زیادہ متاثر ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اکثریت کوعلم نہیں ہوتا کہ وہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکا رہیں، ایسے میں درد کی ادویات کھانے سے پہلے ٹیسٹ ضروری ہے۔

ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد سردیوں کی دھوپ سے فائدہ اٹھائیں اور روزانہ ایک سے دو گھنٹے دھوپ میں ضرور بیٹھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں