90

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز بھی لیگی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں شہباز شریف کی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہبازشریف فارمولے کے تحت پارلیمنٹ میں حکومت کو سخت مزاحمت کی تجاویز پیش کی جائے گی اور حکومت مخالف تحریک کےلیے مختلف آپشن پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں