133

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ نےبرطانوی وزیراعظم کو خط لکھ دیا

کورونا کے حوالے سے  پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،جس کے بعد سے برطانیہ کے اندر سے ہی اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں