77

پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نےکرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا نے  جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں